سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے حدود الشمالیہ ریجن میں حشیش فروخت کرنے کے الزام میں تین سعودی شہریوں کوگرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد سوشل میڈیا پرمنشیات فروخت کرنے کے لیے اشتہاری مہم چلارہے تھے۔
محکمہ انسداد منشیات نے ملزمان کا سراغ لگانے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔ ملزمان سوشل میڈیا پرممنوعہ میڈیسن فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کیس فوجداری عدالت کو ارسال کیاجائے گا۔