Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں وادی وج شاہراہ جزوی طور پر بند

’مذکورہ شاہراہ پر پانی کے نئے پائپ بچھائے جارہے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
طائف محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ وادی وج شاہراہ کو جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ نے  ٹریفک کو روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستہ کھول دیا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شاہراہ پر پانی کے نئے پائپ بچھائے جارہے ہیں‘۔
’پانی سپلائی کرنے والی کمپنی کے تعاون سے شاہراہ کو ایک طرف سے بند کر دیا گیا ہے اور کام مکمل ہوتے ہی اسے کھول دیا جائے گا‘۔
 

شیئر: