Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ کے انتقال کی خبر سن کر 11 سالہ بیٹی وفات پاگئی

’باپ اور بیٹی کی ایک ساتھ نماز جنازہ ادا کی گئی اور دونوں کو برابر برابر قبروں میں دفن کردیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی المجاردہ کمشنری میں کل اتوار کو افسوسناک واقعہ کے نتیجے میں ایک 11 سالہ لڑکی باپ کی موت کی خبر سن کو وفات پاگئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق باپ اور بیٹی کی ایک ساتھ نماز جنازہ ادا کی گئی اور دونوں کو برابر برابر قبروں میں دفن کردیا گیا۔
واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ’علاقہ کے معروف استاذ محمد حمزہ العذیقی گزشتہ کئی دن سے بیمار ہوگئے اور ہسپتال میں داخل تھے‘۔
’ان کی ایک 11 سالہ بیٹی ہے جس کی والدہ کا بچپن میں ہی انتقال ہوگیا تھا‘۔
’باپ نے بیٹی کو ماں کی طرح پالا اور بیٹی نے بھی باپ کو اپنی کل کائنات سمجھا‘۔
شاہدین کا کہنا ہے کہ ’عیادت کے وقت لوگ ملنے آتے تواستاد کہتے’میرا دل بیٹی میں اٹکا ہوا ہے اور اس کا دل مجھ سے اٹکا ہوا ہے‘۔
’اتوار کے روز استاد کا ہسپتال میں اچانک انتقال ہوگیا، اس وقت بیٹی کو آرام کے لیے رشتہ دار زبردستی گھر لے جا چکا تھے‘۔
’انتقال کی خبر بیٹی کو 10 گھنٹے بعد دی تو خبر ملتے ہی وہ بیہوش ہوگئی اور ہسپتال پہنچتے ہی دل توڑ گئی‘۔
 

شیئر: