Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ

سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت، خطے اور عالمی سطح پر انتہائی اہم پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

شیئر: