Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب میں 90 فیصد لوگ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں‘

90 فیصد افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں سیکریٹری صحت عامہ ڈاکٹر ھانی عبدالعزیز جوخدار نے کہا ہے  کہ سعودی عرب میں 90 فیصد لوگوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق جوخدار نے کہا کہ  2021 کے دوران طبی مشاورت کرنے والوں کی تعداد 11 ملین تک پہنچ گئی جبکہ 2019 میں ان کی تعداد تین ملین تھی۔ 

مملکت میں 239 تطمئن کلینکس موجود ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

جوخدار نے توجہ دلائی کہ تطمن کلینکس سے 50 لاکھ سے زیادہ افراد نے رجوع کیا۔ مملکت بھر میں 239 تطمن کلینکس قائم ہیں۔ 65 ملین سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔ نوے فیصد نے کم از کم دونوں خوراکیں لے لیں۔

شیئر: