Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی چوری کرکے اس میں آگ لگانے والے دو افراد گرفتار

’مسروقہ گاڑی آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ایک شہری کی گاڑی چوری کرکے اس میں آگ لگانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان ایک سعودی شہری جبکہ دوسرا مصری تارک وطن ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’کسی بات پر اختلاف کے باعث شہری نے گاڑی چوری کی اور مصری تارک وطن کی معاونت سے اس میں آگ لگا دی‘۔
’پولیس نے دلائل اور شواہد کی بنا پر ملوث افراد کو ریکارڈ وقت میں گرفتار کرلیا جبکہ ان سے تفتیش جاری ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مسروقہ گاڑی آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے‘۔

شیئر: