Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4 لاکھ حج درخواستیں موصول، اندراج کا آخری دن آج

’کل اتوار سے درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ داخلی عازمین حج کی درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کل اتوار سے درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’ابھی تک 4 لاکھ کے قریب درخواستیں وصول ہوچکی ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’حج کے خواہشمند آج شام تک وزارت کے پورٹل یا اعتمرنا ایپ کے ذریعہ اپنی درخواست جمع کراسکتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ حج درخواست سعودی شہری اور مقیم غیرملکیوں کے لیے یکساں طور پر وصول کی جاتی ہے۔ حج کے خواہشمند کی عمر 65 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے نیز جنہوں نے اس سے پہلے حج نہیں کیا انہیں ترجیح دی جائے گی۔

شیئر: