Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکار ریلی 2023، رجسٹریشن 31 اکتوبر تک جاری رہے گی

15 جنوری 2023 کو دمام میں ریلی کا اختتام ہو گا( فوٹو سبق)
سعودی موٹر سپورٹس کمپنی نے کہا ہے کہ سعودی ڈاکار ریلی 2023 ایڈیشن 45 میں شرکت کے امیدواروں کی رجسٹریشن 31 اکتوبر 2022 تک جاری رہے گی۔رجسٹریشن کا آغاز 6 جون کو ہوا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی موٹر سپورٹس کمپنی سعودی ڈاکار ریلی کی پروموٹر ہے اور یہ سعودی فیڈریشن آف کارز اینڈ موٹر سائیکلز کے تحت کام کررہی ہے۔ ڈاکار ریلی کا اہتمام ’امورسپورٹس آرگنائزیشن‘ کی طرف سے کیا جارہا ہے۔ 
سعودی ڈاکار ریلی مسلسل چوتھی مرتبہ سعودی عرب میں ہورہی ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے مقابلے میں 70 فیصد نئے روٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ ریلی 14 مراحل پر مشتمل ہوگی۔ 

گزشتہ تین برسوں کے مقابلے میں 70 فیصد نئے روٹ ہیں(فوٹو سبق)

ریلی کے شرکا 27 اور 28 دسمبر 2022 کو مملکت آنے لگیں۔ پہلا مرحلہ یکم جنوری 2023 کو ہوگا۔ اس کے بعد ریلی مملکت کے مغربی علاقے سے مشرقی علاقے کا رخ کرے گی۔
ریلی کے شرکا پندرہ روز کے دوران 14 مراحل میں مقررہ فاصلہ طے کریں گے۔ ان میں سے تین مراحل ربع خالی کے صحرا میں ہوں گے۔ 15 جنوری 2023 کو شرکا دمام میں قیام کریں گے جہاں ریلی کا اختتام ہو گا۔ 
سعودی ڈاکار ریلی کا روٹ 2014 کے بعد سے طے ہونے والے ریلی کے مراحل میں طویل ترین ہے۔ پانچ ہزار کلو میٹر کا فاصلہ مقرر کیا گیا ہے۔
 سعودی موٹر سپورٹس کمپنی اور اموری سپورٹس تنظیم ریلی کا شیڈول جاری کریں گی۔ جس میں بتایا جائے گاکہ ریلی کے شرکا کن کن شہروں سے گزریں گے اور کس دن آرام ہوگا۔

شیئر: