Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین کی سلامتی کے لیے میونسپلٹی کے تفتیشی دورے 24 گھنٹے جاری

’تمام دفاتر میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور پورے سٹاف کو مستعد رکھا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
عازمین حج کی صحت و سلامتی اور پیش کی جانے والی خدمات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے حج منصوبے کا نفاذ کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حج منصوبے کے تحت میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیمیں دن کے 24 گھنٹے کام کریں گی۔
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے سکریٹری انجینئر عبد اللہ الزایدی نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر میں 13 ذیلی دفاتر ہیں جبکہ تین دفاتر ضمنی ہیں‘۔
’تمام دفاتر میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور پورے سٹاف کو مستعد رکھا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حج منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز 12 ذو القعدہ سے ہوا ہے اور یہ دو ماہ تک جاری رہے گا‘۔
’منصوبے میں 20 ذو القعدہ سے 20 ذو الحجہ تک  ہنگامی نوعیت کا کام ہوگا جبکہ منصوبے کے پورے عرصے کے دوران تمام دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تفتیشی ٹیمیں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے  والی دکانوں اور عازمین کو خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر خصوصی نظر رکھیں گی جبکہ عام طور پر بلدیہ کے معیارات کا بھی ہر وقت جائزہ لیا جاتا رہے گا‘۔

شیئر: