Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 17 جون کو روپے کے مقابلے میں ڈالر اور سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت

روپے کے مقابلے میں ڈالر کے ریٹ میں مزید اضافہ ہوا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں کرنسی ایکسچینج کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری رہے۔
جمعہ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر ایک روپے 8 پیسے اضافے سے 208.75 روپے رہی۔
جمعرات کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت ایک روپے 21 پیسے اضافے کے ساتھ 207.67 پیسے رہی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 55.63، اماراتی درہم 56.83، کویتی دینار تقریبا پانچ روپے اضافے سے 680.42، عمانی ریال 542.16 اور بحرینی دینار 553.71 روپے کا رہا۔
برطانوی پاؤنڈ چار روپے سے زائد اضافے کے ساتھ 256.75، آسٹریلوی ڈالر 145.94 اور یورو کی قدر 219.58 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت خرید 209 اور قیمت فروخت 211 روپے رہی۔

سعودی ریال کی یقمت خرید 55.6 اور قیمت فروخت 56.4 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 57 اور قیمت فروخت 57.9 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: