Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں 100 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام

حشیش کی سمگلنگ میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کیا ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کےعسیر ریجن میں سرحدی محافظوں نے 100 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سرحدی محافظوں نے حشیش کی سمگلنگ میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سرحدی محافظوں نے بتایا کہ’ چار سمگلروں کا تعلق دراندازوں، دو کا ایتھوپیا اور دو کا یمن سے پایا گیا ہے‘۔ 
’تمام سمگلروں کو ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ ضبط شدہ حشیش بھی متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی‘۔

شیئر: