Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کے دورہ مصر کے موقع پر تاریخی واقعے کی یاد تازہ

’ہمارے لیے بھی کوئی مشکل نہیں کہ ہم خیموں میں رہنے پر مجبور ہوجائیں اور ان پھلوں پر گزارا کریں‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ مصر کے موقع پر سعودی سفارتخانے نے ایک تاریخی واقعے پر مشتمل ویڈیو شیئر کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ واقعہ 1973 کا ہے جب امریکی وزیر خارجہ ہنری کیسنجر نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔
اس زمانے میں امریکہ نے مصر پر حملہ کرنے کے لیے اسرائیل کا ساتھ دیا تھا تو شاہ فیصل اس پر سخت ناراض ہوئے۔
دورے کے موقع کے موقع پر شاہ فیصل نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا تھا کہ ’یہ درخت دیکھ رہے ہیں، ہمارے آبا و اجداد نے صدیوں تک ان کے پھل کھا کے گزارا کیا ہے‘۔
’ہمارے لیے بھی کوئی مشکل نہیں کہ ہم خیموں میں دوبارہ رہنے پر مجبور ہوجائیں اور ان پھلوں پر گزارا کریں‘۔
’ہم پٹرول کے بغیر بھی زندگی گزار سکتے ہیں مگر اس بات کو برداشت نہیں کرسکتے کہ آپ کا ملک ہم پر حملہ کرنے کے لیے ہمارے دشمن کا ساتھ دے‘۔
قاہرہ میں سعودی سفارتخانے نے یہ ویڈیو سعودی، مصری تعلقات کے استحکام اور تاریخی گہرائی کو واضح کرنے کے لیے جاری کی ہے۔

شیئر: