پاکستان کی شوبز سٹار منال خان کی مائیکرو بلاگنگ ایپ انسٹاگرام پر اپلوڈ ہونے والی سٹوری اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔
منال خان کی سٹوری کسی کپڑوں کے برینڈ کی مشہوری یا ڈرامے کی خبر نہیں ہے بلکہ پھلوں سے سجے ایک میز کی ہے، لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا صارفین انھیں خوب ٹرول کر رہے ہیں۔
دراصل منال خان نے اس سٹوری کو ہالی وڈ کی مشہور ماڈل کائیلی جینر کی انسٹاگرام پر اپلوڈ ہونے والی سٹوری سے چرایا ہے۔
کائیلی جینر نے پیر کے روز انسٹاگرام پر پھلوں سے بھرے میز کی سٹوری شیئر کی تھی جسے چند ہی گھنٹوں بعد منال خان نے اپنے اکاؤنٹ پر لگا دیا۔
منال خان کی اس حرکت کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوب ٹرول کیا جارہا ہے۔
سارہ نامی ایک صارف نے دونوں سٹوریز کو ٹویٹ کر کے کہا کہ ’یار یہ کیا ہو رہا ہے؟‘
GUYSSSSSS what’s happening pic.twitter.com/uOZ7Zhvevn
— Sᴀʀᴀʜ (@GoSleepSarah) June 21, 2022
اس کے جواب میں جلیبی بیبی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’کوئی منال کو بتائے کہ اس سے پہلے کائیلی کو فالو کرتے ہیں لوگ۔‘
someone pls tell her is say phly Kylie ko follow krty hain log
— maddy in crisis (@jaleby_baby) June 21, 2022
نینا کہتی ہیں کہ ’اسے ایسا کیوں لگا کہ کائیلی جینر کو لوگ فالو نہیں کرتے۔‘
What made her think that nobody follows kylie jenner
— Naina (@ayshajdke) June 21, 2022
حمزہ نامی ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’پلیز کائیلی جینر، منال خان کی سٹوریز چوری کرنا چھوڑ دو۔‘
Please @KylieJenner Minal Khan ki stories chori karna band kro #JusticeforMinalKhan pic.twitter.com/aMon6QuJGI
— Hamza Akhtar (@ThugsofPakistan) June 21, 2022
ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ کچھ نہیں، بس کارڈیشینز کا جنون ہے۔‘
nothing just an obsession with kardashians
—(@BerozgarDactar) June 21, 2022
عمائمہ مہتاب نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’تو کیا ہوگیا اگر کائیلی جینر اور منال خان نے ایک ساتھ ناشتہ کیا ہے تو۔‘
To kia hogaya agar Kylie Jenner or Minal Khan ne sath nashta kia hai to?
— Umaima Mehtab (@dudettestalk) June 21, 2022