Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں قوت سماعت سے محروم خواتین کے مابین شطرنج ٹورنامنٹ

سماجی، مذہبی اور نفسیاتی موضوعات پر سیمینار بھی منعقد کرائے جاتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ میں امکان تنظیم کے زیر تحت خواتین کی قوت سماعت سے محرومی کی انجمن کی ممبران نے حال ہی میں شطرنج  ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امکان آرگنائزیشن کی صدر شہزادی نوف بنت مقرن بن عبدالعزیز نے جدہ میں ہونے والے خواتین کےشطرنج  ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی شادین الامر کو اعزاز سے نوازا ہے۔
شطرنج ٹورنامنٹ میں ابتسام با سعید، سوسن سلیم اور رانیہ الفہام کو بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے پر بھی انعامات سے نوازا گیا ہے۔
سعودی شطرنج فیڈریشن میں خواتین کی کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں سعودی ڈیف سپورٹس فیڈریشن کے صدر سعید القحطانی، ایس ڈی ایس ایف کی شطرنج کمیٹی کی سربراہ الجواہرہ الحسن اورجدہ میں سماجی ترقی کے مرکز کے ڈائریکٹر ایمن الحربی نے شرکت کی۔
امکان کی نائب صدر فائزہ ناتو اور سعودی عرب کی پہلی خاتون شطرنج ریفری العنود اسحاق بھی اس ٹورنامنٹ میں شریک تھیں۔
اس موقع پر فائزہ ناتو نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں قوت سماعت سے محروم خواتین کی خصوصی طور پر شرکت معذور خواتین کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں انتظامیہ کی دلچسپی ظاہر کرتی ہے۔

امکان آرگنائزیشن کی جانب سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ فوٹو عرب نیوز

معاشرے میں سماعت سے محروم کمیونٹی کے لیے کئے گئے اقدامات خاص طور پر کھیلوں اور دیگرسرگرمیوں میں200 اراکین کو سماجی، ثقافتی اور کھیلوں کے پروگرام حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے۔
فائزہ ناتو نے بتایا کہ دو ماہ قبل ہی ہماری آرگنائزیشن نے 30 سے ​​40 سال کے درمیان عمر کے افراد کی شطرنج  کی ایک ٹیم تیار کی۔
امکان کی نائب صدر نے مزید  بتایا کہ ہم نے فوٹوگرافی اور سلائی میں مہارت رکھنے والی خواتین کی بہتری کے لیے بھی پروگرام پیش کئے ہیں۔

ٹورنامنٹس میں شامل خواتین کو شطرنج کی بابت بتایا گیا۔ فوٹو عرب نیوز

ہم سماجی، مذہبی، نفسیاتی اور صحت سے متعلق موضوعات پر سیمینار بھی منعقد کراتے ہیں تاکہ ایسے افراد کے علم میں اضافہ ہو سکے، ایسے پروگرام  کا مقصد معاشرے میں انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سماعت سے محروم خواتین کی حوصلہ افزائی اور انہیں وسیع تر کمیونٹی میں ضم کرنے کے لیے شہزادی نوف بنت مقرن کےعظیم تعاون کی قدر کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن خواتین کے کھیلوں بالخصوص سعودی شطرنج فیڈریشن کے لیے تمام فیڈریشنوں کے ساتھ  شراکت بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔ اس سے قبل ٹورنامنٹس میں شامل جدہ کی قوت سماعت سے محروم خواتین میں شطرنج کی بابت صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔
 

شیئر: