سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے محکمے کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ ’91 ٹن سے زیادہ قات (نشہ آئر پتوں)، 13.6 کلو گرام حشیش اور ایک لاکھ 60 ہزار441 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنائی ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ’ نشہ آوراشیا کی سمگلنگ کی کوششیں جازان، نجران، عسیر اور تبوک ریجنوں میں کی گئی ہیں‘۔

سرحدی محافظوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’سمگلنگ کے الزام میں 128 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے 52 کا تعلق سعودی عرب، 76 کا دراندازوں، 38 کا ایتھوپیا، 31 کا یمن، دو کا صومالیہ، دو کا اریٹیریا، دو کا مصر اور ایک کا سوڈان سے ہے‘۔
#فيديو | إحباط محاولات تهريب أكثر من (91) طنًا من نبات القات المخدر، وطن و(13.6) كيلو جراماً من مادة الحشيش المخدر، و(160,441) قرصًا من مادة الإمفيتامين المخدر، في عدد من مناطق المملكة.#الحرب_على_المخدرات#واس_عام pic.twitter.com/EvvUNcZA2O
— واس العام (@SPAregions) June 22, 2022