Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امورکی ڈیجیٹل گائیڈ ’رشد‘ ایپ جاری

ایپ سے نماز کے اوقات اور دیگر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے جمعرات کو ڈیجیٹل گائیڈ ’رشد‘ ایپ کا افتتاح کردیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ’رشد ایپ‘ میں وزارت اسلامی امور کی جملہ ڈیجیٹل خدمات کو ضم کیا گیا ہے۔ مملکت میں سمارٹ آلات کے ذریعے صارفین جو سہولتیں وزارت سے حاصل کرسکتے ہیں وہ سب رشد ایپ میں جمع کردی گئی ہیں۔ 
رشد ایپ ایپل اور اینڈرائڈ پر مہیا پر وہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ 
آل شیخ نے کہا کہ  رشد ایپ کا اجرا ہمارے اس عزم کا پتہ دیتا ہے کہ  دعوتی کام میں معاون اچھوتی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ حج، عمرہ اور زیارت پر آنے والوں کو رہنمائی جدید ترین وسائل  کے ذریعے مہیا ہو۔ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں تک مستند اور معتبر معلومات آسانی سے پہنچیں۔ 
آل الشیخ نے کہا کہ اللہ کے کرم سے ہماری وزارت معلومات کی ترسیل کے لیے جدید ترین وسائل سے کام لے رہی ہے۔ ہمیں اعلی قیادت کی سرپرستی حاصل ہے۔ ایسا نہ ہو تو ہم نت نئے کام احسن شکل میں انجام دینے کے قابل  نہ ہوں۔ 
سیکریٹری منصوبہ بندی و ڈیجیٹل تبدیلی ڈاکٹر لیلی القاسم نے بتایا کہ رشد ایپ کے ذریعے وزارت اسلامی امور کی نمایاں ترین الیکٹرانک خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ مثلا قرآن پاک کا ای ایڈیشن اس پر مہیا ہے۔ یہ  کنگ فہد کملیکس برائے اشاعت قرآن کا تیار کردہ ہے۔  
ڈاکٹر لیلی نے بتایا کہ ایپ کے  ذریعے نماز کے  اوقات معلوم کیے جاسکتے ہیں۔ ام القری کیلنڈر کے حساب سے مملکت کے ہر علاقے میں  تمام نمازوں کے اوقات اور قبلے کی سمت دریافت کی جاسکتی ہے۔ حج و عمرہ و زیارت پر آنے والوں کی آگہی کے لیے تمام ضروری معلومات اس میں مہیا ہیں۔ 
سمارٹ آلات پر دیگر وزارتوں کی ایپس تک رسائی کی سہولت بھی ہے۔  

شیئر: