Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونسی صدر کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں: وزارت داخلہ

ریاستی سلامتی کو نقصان اور افراتفری پھیلانے کا منصوبہ ہے( فوٹو روئٹرز)
تیونس میں سیکیورٹی سربراہوں نے جمعے کو بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کے خدشات کے درمیان تیونسی صدرقیس سعید کے قتل کی سازشوں کا انکشاف کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان دھمکیوں کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک حملہ آور نے جو پہلے دہشت گردی کے الزام میں جیل میں تھا اور 2021 میں رہا ہوا نے تیونس کے وسط میں ایک یہودی عبادتگاہ کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس افسران کو چاقو گھو پنے کی کوشش کی۔
تیونسی وزارت داخلہ کی ترجمان فضلیہ خلیفی نے بتایا کہ ’مصدقہ اطلاعات کے مطابق تحقیقات ابھی جاری ہیں جمہوریہ کے صدر اور ایوان صدر بطور ادارہ سنگین خطرات کا ہدف ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ اندرون اور بیرون ملک دونوں طرف کے گروپوں کی جانب سے صدر کی سیکیورٹی کو نشانہ بنائے، ریاستی سلامتی کو نقصان اورافراتفری پھیلانے کا منصوبہ ہے‘۔

شیئر: