Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں گیس اخراج سے ہلاکتوں پر سعودی عرب کا اظہار افسوس

’مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب اپنے برادر ملک کے ساتھ ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب نے اردن کی عقبہ بندرگاہ پر زہریلی گیس کے اخراج سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب اپنے برادر ملک کے ساتھ ہے‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب حادثے میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے‘۔
’حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں نیز اردن کی امن وسلامتی  اور عوام کی خوشحالی کی امید رکھتے ہیں‘۔

شیئر: