Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب چاہتا ہے اٹلی اہم تجارتی شراکت دار بنے: محمد الجدعان

الجدعان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب چاہتا ہے کہ اٹلی تجارت میں اس کا شراکت دار بنے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی معیشت ان دنوں تاریخی تبدیلی سے گزر رہی ہے۔ سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور متعدد شعبوں میں نئے امکانات روشن ہو رہے ہیں۔‘ 
العربیہ نیٹ کے مطابق الجدعان نے سعودی اطالوی انویسٹمنٹ فورم 2022 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی وژن 2030 نے سعودی اور اطالوی سرمایہ کاروں کے لیے نئے راستے کھولے ہیں۔‘ 
الجدعان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ’سعودی اطالوی مشترکہ کمیٹی کے بارہویں سیشن کے اجلاس اور انویسٹمنٹ فورم کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ مشترکہ کمیٹمی کے اجلاسوں اور انویسٹمنٹ فورم کی سرگرمیوں کی بدولت دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے نئے راستے کھلے ہیں اور دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ میں مدد ملی ہے۔‘ 
الجدعان کا یہ بھی کہنا تھا ’سعودی عرب چاہتا ہے کہ اٹلی تجارت میں اس کا شراکت دار بنے اور دونوں مشترکہ تعاون کے ذریعے آگے بڑھیں۔‘ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: