Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے الزام میں 48 افراد زیر حراست، 171 سے تفتیش

’زیر حراست افراد پر منصب کا ناجائز استعمال، رشوت، جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں‘ (فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ماہ رواں ذو القعدہ کے دوران 4672 تفتیشی کارروائیاں ہوئی ہیں جبکہ کرپشن کے مختلف کیسز میں 171 افراد کے ساتھ تفتیش کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جن افراد سے تفتیش کی گئی ہے ان کا تعلق وزارت صحت، وزارت تعلیم اور وزارت بلدیات سے ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’کرپشن کے الزام میں 48 شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے‘۔
’جو لوگ زیر حراست ہیں ان پر منصب کا ناجائز استعمال، رشوت، جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ دلائل اور شواہد اکٹھے کرنے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔
 

شیئر: