کویت کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس نے سیاحتی ویزوں کا اجرا بند کر دیا ہے۔
کویت نیوز ایجنسی کے مطابق منگل کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے ’وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ تاحکم ثانی اس نے پیر سے فیملی اور سیاحتی ویزوں کا اجرا روک دیا ہے۔‘
بیان کے مطابق یہ فیصلہ نئے ضوابط کی تیاریوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔