متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے انڈیا کے وزیراعظم نریندرمودی کا ابوظبی پہنچنے پر استقبال کیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق شیخ محمد بن زاید اور نریندرمودی نے ملاقات میں مکمل سٹراٹیجک شراکت اور اقتصادی شراکت کے تناظر میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ملکوں کے دوست عوام کی فلاح و بہبود کی تکمیل میں معاون طریقوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔

نریندرمودی نے شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات پر امارات کے صدر اورعوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ’ شیخ خلیفہ بن زاید کی انسانیت نوازی اور ان کےعہد میں ہر سطح پر انڈیا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا‘۔
نریندر مودی نے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر بننے پر مبارکباد دی اوراس خواہش کا اظہار کیا کہ’ آپ کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات میں مختلف شعبوں میں مزید بہتری آئے‘۔
شیخ محمد بن زاید نے نیک خواہشات کے اظہار پر وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ’ اپنے دوست ملک انڈیا کی پائدار ترقی و خوشحالی کے آرزو مند ہیں‘۔
UAE President receives Indian PM#WamVideo https://t.co/GtKdSiGo6L pic.twitter.com/ESZIYBgWIK
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) June 28, 2022