سعودی عرب کے جازان کے سرحدی محافظوں نے حشیش اور قات سمگل کرنے کی متعدد کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بتایا کہ ’جازان ریجن میں سرحدی محافظوں نے 17 ٹن 812 کلو گرام قات اور 295 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں‘۔
ترجمان نے بتایا کہ ’سمگلنگ میں ملوث 19 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔ ان میں 10 یمنی درانداز اور 9 سعودی شہری ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’سمگلروں کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔ ضبط کی جانے والی حشش اور قات متعلقہ ادارے کے حوالے کی گئی ہے‘۔