پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف ان کی اپنی پارٹی پی ٹی آئی نے سازش کی ہے۔
صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے انتخابی حلقے پی پی 217 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی اور 2018 میں مجھے یہاں سے صوبائی اسمبلی کے ممبر سے ہروایا، کس نے؟ پی ٹی آئی نے۔‘
تاہم اردو نیوز کے نامہ نگار وسیم عباسی سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے اپنی تقریر میں 2018 کے انتخابات کی بات کی تھی کہ ایک شخص نے پارٹی حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے خلاف الیکشن لڑا اور پارٹی کے چند عناصر نے بھی اس کی سپورٹ کی تھی۔
’بعد میں وہ عناصر بھی بے نقاب ہوئے اور وہ شخص بھی اور وقت نے ثابت کیا کہ وہی لوگ غلط تھے۔‘
2018 میں میری پارٹی نے میرے خلاف سازش کی
شاہ محمود قریشی اپنی پارٹی پر پھٹ پڑے #مکار_عمران pic.twitter.com/T5hXAZXXhf— پنڈی وال (@RazaMug786) June 29, 2022