Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ابوظبی سے گہرا رشتہ ہے‘ بالی وڈ سٹار سلمان خان کےلیے گولڈن اقامہ

 ابوظبی محکمہ ثقافت و سیاحت نے نام تجویز کیے تھے( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی نے بالی وڈ سٹار سلمان سمیت بالی وڈ کی شخصیات کو ’گولڈن اقامہ‘ دیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دس سالہ گولڈن اقامہ سلمان خان کے علاوہ دیویا کمار، جیلینا دیشمکھ، رتیش دیشمکھ، بھوشن کمار، انیس بزمی اور آندرے ٹمنز کو بھی دیا گیا ہے۔
گولڈن اقامہ ابوظبی کی طرف سے انٹرنیشنل اکیڈمی آف انڈین فلم ایوارڈز کی میزبانی کے موقع پر ماہ رواں کے دوران دیا گیا۔ 
بالی وڈ شخصیات کو گولڈن اقامہ دنیے کےلیے ابوظبی محکمہ ثقافت و سیاحت نے نام تجویز کیے تھے۔  

 جیلینا دیشمکھ اور رتیش دیشمکھ، کو بھی گولڈن اقامہ دیا گیا ہے( فوٹو امارات الیوم)

یاد رہے کہ سلمان خان نے جون میں جزیرہ یاس میں بالی وڈ فلم آرینا کی عکس بندی کی تھی۔ ابوظبی سے سلمان خان کا خاص تعلق ہے۔ 
ابوظبی نے اپنی فلمی کمیٹی کے تعاون سے بالی وڈ کی فلموں ’بھارت’، ’ریس تھری‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی میزبانی بھی کی ہے۔
سیکریٹری ثقافت و سیاحت سعود الحوسنی نے کہا کہ’ فلم اور ٹی وی سیکٹر ابوظبی میں منفرد تخلیقات اور ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے بنیادی حیثیت حاصل کرتا جارہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’گولڈن اقامہ ثقافتی اور منفرد سرگرمیوں کے شعبوں میں سٹراٹیجک سرمایہ کاری کےلیے اہٹ ستون ہے۔ اس میں 30 ارب درہم سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ بالی وڈ سٹارز خصوصا سلمان خان کو گولڈن اقامہ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ یہ ابوظبی اور انڈیا میں فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے گہرے اور مضبوط ہونے کا پتہ دے رہا ہے‘۔ 
اس موقع پر سلمان خان نے کہا کہ ’گولڈن اقامہ ملنے پر مجھے فخر ہے۔ ابوظبی سے میرا گہرا رشتہ ہے۔ ابوظبی نےفلموں کی عکس بندی کے لیے میزبانی کی۔ گولڈن اقامہ ملنے پر میری خواہش ہے کہ یہاں مستقبل قریب میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے سفر کروں‘۔ 

شیئر: