گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 971 افراد صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں جمعہ یکم جولائی کو 625 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد اب تک اس مرض کا شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار811 تک پہنچ چکی ہے۔
عاجل نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ ایک روز میں کورونا سے 971 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک اس مرض سے 7 لاکھ 77 ہزار925 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک شخص اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوا۔ اب تک مملکت میں کووڈ 19 سے مجموعی ہلاکتیں 9ہزار209 تک پہنچ گئی ہیں۔
کورونا سے بچاو کےلیے وزارت صحت کی جانب سے ویکسنیشن کا عمل جاری ہے اس ضمن میں وزارت کا کہنا ہے کہ اب تک مملکت کے تمام ریجنز میں 6 کروڑ 67 لاکھ 629 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی دوسری اوربوسٹرڈوز شامل ہے۔
کورونا سے بچاو کےلیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 50 برس سے زائد عمرکے وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی بوسٹرڈوز لگوائی ہے اور انہیں 8 ماہ گزر چکے ہیں وہ احتیاط کے پیش نظر دوسری بوسٹرڈوز لگوا لیں تاکہ اس مرض کے خلاف انکی جسمانی قوت مدافعت کمزورنہ ہو۔