Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسزمیں کمی کا سلسلہ جاری

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 698 مریضوں کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا کیس میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ایک روز کے اندرمختلف ریجنز میں  698 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مملکت میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار186 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر کورونا سے 1003 افراد شفایاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک اس وائرس سے 7 لاکھ 76 ہزار954 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔ اب تک اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 208  ہوچکی ہے۔
کورونا سے بچاو کےلیے لگائی جانےوالی ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اب تک ملکی سطح پرمجموعی طورپر6 کروڑ 67 لاکھ 629 کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔
لگائی جان والی ویکسینز میں پہلی اور دوسری خوراک کے علاوہ بوسٹرڈوز بھی شامل ہے۔ بوسٹرڈوز کی دوسری خوراک کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ   50 برس سے زائد عمر کے وہ افراد وں جنہوں نے بوسٹرڈوز کی پہلی خوراک کم از کم 3 ماہ قبل  لگوائی ہے وہ  دوسری خوراک لگوا سکتے ہیں۔

کورونا سے بچاو کے لیے ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کےلیے مفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ویکسینیش سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں پیشگی بکنگ کرکے ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

شیئر: