Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ: قربانی کا گوشت لے جانے والوں کے خلاف کارروائیاں، 45 ذبیحے ضبط

چیک پوسٹس قائم کر کے غیر قانونی طور پر ذبیحے کی منتقلی روکی جاتی ہے۔ فوٹو سبق
طائف بلدیہ کی ٹیموں نے مشاعر مقدسہ کے مذبح خانوں سے لے جانے والے 45 ذبیحے ضبط کر لیے ہیں۔ یہ ذبیحے غیر قانونی طریقے سے طائف منتقل کیے جا رہے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف کے علاقہ شمالی طائف کے علاقے الھدا اور سیل الکبیر کے محکمہ صحت عامہ کی تفتیشی ٹیموں نے مکہ طائف کے درمیان چیک پوائنٹ قائم کیے ہوئے ہیں جن کا مقصد مشاعر مقدسہ سے غیر قانونی طور پر ذبیحے کی منتقلی کو روکنا ہے۔

خراب گوشت متعلقہ یارڈز میں لے جاکر تلف کردیا جائے گا۔ (فوٹو سبق)

ادارہ صحت کی ٹیم کا کہنا تھا کہ منتقل کیے جانے والے ذبیحے انتہائی غیر معیاری طریقے سے رکھے گئے تھے جس کی وجہ سے گوشت خراب ہوگیا تھا جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا۔ ضبط کیے جانے والے ذبیحے مخصوص گاڑیوں میں ڈال دیے گئے جنہیں متعلقہ یارڈز میں لے جاکر تلف کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حج ایام کے بعد مکہ کے اطراف کے شہروں میں رہنے والے مشاعر مقدسہ کے مذبح خانوں سے ذبح کیے ہوئے جانور حاصل کر کے انہیں طائف، جدہ یا دیگر قریبی شہروں میں ارزاں نرخوں پر فروخت کرتے ہیں۔ اس ضمن میں عید الاضحی کے فوری بعد بلدیہ اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں مکہ، جدہ اور طائف کے درمیانی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دیتی ہیں جن کا مقصد غیر معیاری انداز میں ذبیحوں کی منتقلی کے عمل کو روکنا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: