منیٰ میں حجاج آج تینوں جمرات کی رمی کریں گے
اتوار 10 جولائی 2022 12:27
حجاج کرام آج اتوار کو تینوں جمرات کی رمی کریں گے۔ جمرات پل پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اندرون و بیرون ملک سے آنے والے لاکھوں حجاج کرام دوسرے دن کی رمی کریں گے۔
حجاج کرام گروپس اور طے شدہ اوقات کار کے جدول کے مطابق رمی کریں گے۔ منظم انداز میں رمی کرنے سے جمرات پل پر رمی کا عمل انتہائی آسان ہوگا۔
جمرات پل پر حج سکیورٹی فورس کے اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں جو اس بات کا خاص خیال رکھ رہے ہیں کہ آنے والے راستے سے کسی کو واپس نہ جانے دیا جائے۔
جمرات پر اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے حجاج کی مسلسل نگرانی کی جاری رہی ہے جبکہ ہلال احمر کی گشت کرنے والی اور مستقل ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موجود ہیں۔