کامیاب حج پر امارات کی طرف سے شاہ سلمان کو مبارکباد
’حج آپریشن کی کامیابی شاہ سلمان اور سعودی حکومت کی حکمت پر مبنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے‘ ( فوٹو: ایس پی اے)
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کامیاب حج آپریشن پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اماراتی قیادت نے شاہ سلمان کے نام تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
امارتی صدر شیخ محمد بن زاید نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’حج آپریشن کی کامیابی شاہ سلمان اور سعودی حکومت کی حکمت پر مبنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے‘۔
دریں اثنا اسی طرح کا مکتوب نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی طرف سے بھی روانہ کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی حکومت نے بہترین انتظامات کئے ہیں اور حجاج کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرکے ان کا حج آسان کر دیا ہے‘۔