امارات: کورونا کے 1592 نئے کیسز، صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ
امارات: کورونا کے 1592 نئے کیسز، صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ
اتوار 10 جولائی 2022 18:33
اتوار کو کورونا سے ایک شخص کی موت ہوئی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے دوسرے دن کورونا کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد میں بہتری آئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے 1592 نئے کیسز ریکارڈ پر آنے کے بعد اب تک کل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 62 ہزار 937 ہوچکی ہے۔
کووڈ 19 سے صحت یاب افراد کی تعداد 1731 رہی اس طرح اب تک کل شفایابی پانے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 368 رہی۔
وزارت صحت کے مطابق ایک شخص کی موت کے بعد کل تعداد 2324 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 99 ہزار 841 نئے کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عید الاضحی پر پارٹیوں اور زیادہ بھیڑ بھاڑ سے گریز کیا جائے۔