امارات : کورونا کےایک لاکھ نئے ٹیسٹ، 1554 مریضوں کی تصدیق
منگل 12 جولائی 2022 18:59
اب تک مرنے والوں کی کل تعدداد 2324 ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ منگل کو 1554 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 75 ہوچکی ہے۔
اسی طرح صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1288 رہی اس طرح اب تک شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 9 لاکھ 46 ہزار 202 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق منگل کو کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی اسی طرح اب تک مرنے والوں کی کل تعدداد 2324 ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وزارت نے نئے کورونا ٹیسٹ کرانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 37 بتائی ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں