امام ترکی محفوظ قدرتی جنگلات میں دنیا کے سب سے بڑے شترمرغ
امام ترکی محفوظ قدرتی جنگلات میں دنیا کے سب سے بڑے شترمرغ
جمعرات 21 جولائی 2022 20:05
یہ واحد پرندہ ہے جس کے ہرپنچے میں دوانگلیاں ہوتی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو کی انتظامیہ کا کہناکہ ان کے قدرتی فارم میں دنیا کے سب سے بڑے شتر مرغ موجود ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو نے اپنے یہاں موجود دنیا کے سب سے بڑے شترمرغ کی خصوصیات کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ سائنسی اصطلاح میں اسے struthio camelus کہا جاتا ہے۔
مذکورہ شترمرغ 2.74 میٹر اونچا ہے۔ اس کی فی گھنٹہ رفتار 50 کلو میٹر ہے۔ یہ دنیا کا واحد پرندہ ہے جس کے ہر پنجے میں دو انگلیاں ہوتی ہیں۔
یہ پودوں سے اپنی خوراک حاصل کرتا ہے کبھی کبھار کیڑے مکوڑوں سے بھی غذا حاصل کرتا ہے۔
ریت بھی کھاتا ہے اس سے چارے کے ہضم میں مدد ملتی ہے۔ اس کے انڈے مشہور ہیں ایک انڈہ ڈیڑھ کلو گرام وزن تک کا ہوتا ہے۔ اس کی عجیب خصوصیت یہ ہے کہ نر اور مادہ دونوں پانچ سے زیادہ ہفتے تک انڈے سہتے ہیں۔