Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منفرد اقامہ رکھنے والوں کو وزارت عدل کی نئی سہولت

منفرد اقامہ ہولڈز مکہ و مدینہ میں جائیداد ’ناجز‘ سسٹم کی سہولت فراہم کی گئی (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ منفرد اقامہ ہولڈرز مقدس شہروں میں املاک سے استفادے کے حقوق کی توثیق سمیت تمام قانونی معاملات ’ناجز‘ گیٹ کے ذریعے کرسکیں گے۔ انہیں یہ سہولت فراہم کر دی گئی۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت انصاف نے اطمینان دلایا ہے کہ منفرد اقامہ ہولڈرز ’ناجز‘ گیٹ کی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔
 وہ رہائشی پلاٹس کی ملکیتی دستاویز کی توثیق اور مکہ مکرمہ نیز مدینہ منورہ میں پلاٹ سے استفادے کے حق کی توثیق ’ناجز‘ کے ذریعے کر سکیں گے۔ 
وزارت انصاف نے کہا ہے کہ منفرد اقامہ سینٹر کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے منفرد اقامہ ہولڈرز ’ناجز‘ سے استفادے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ 
یاد رہے  کہ منفرد اقامہ سینٹر دو طرح کے اقامے جاری کر رہا ہے۔ ان میں سے ایک منفرد سالانہ اقامہ اور دوسرا دائمی منفرد اقامہ کہلاتا ہے۔ دونوں میں سے ہر ایک اقامہ ہولڈر کو متعدد سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ 
منفرد اقامہ ہولڈرز غیرملکی سرمایہ کاری قانون کے تحت کاروبار کر سکتے ہیں۔ رہائشی پلاٹس خرید سکتے ہیں۔ ہوائی اڈوں پر شہریوں کے لیے مختص ٹریک کا استعمال کرسکتے ہیں۔
 منفرد اقامہ ہولڈرز اور ان کے مرافقین کو مقابل مالی سے استثنی دیا جاتا ہے۔ انہیں دو سے زیادہ گاڑیاں خریدنے کی اجازت ہے۔

شیئر: