Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے میں کامیابی، پہلا مرحلہ مکمل

’کچھ دیر قبل شروع ہونے والا آپریشن 11 گھنٹے جاری رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ یمنی سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیاب ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں بچیوں کو علیحدہ کردیا گیا ہے اور وہ دونوں اس وقت الگ الگ بستر پر ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد اب دوسرے مراحل کی تیاری ہے‘۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر کنگ عبد اللہ سپیشلسٹ ہسپتال کی طبی ٹیم نے یمنی سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن شروع کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ کی سربراہی میں شروع ہونے والا آپریشن 11 گھنٹے جاری رہے گا۔
کنگ عبد اللہ سپیشلسٹ ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یمنی سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے لیے ہونے والا آپریشن 6 مراحل میں انجام دیا جائے گا‘۔
ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اس میں 28 افراد پر مشتمل طبی عملہ کام کر رہا ہے‘۔

شیئر: