پاکستان کے الیکشن کمیشن نے منگل کو سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف سے متعلق فیصلہ سنا دیا ہے اور کہا ہے کہ ’پی ٹی آئی کو عطیات ممنوعہ ذرائع سے ملے۔‘
فیصلے میں کئی ایسے افراد اور کمپنیوں کے نام ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ غیرملکی شہری ہیں اور پی ٹی آئی نے ان سے فنڈز وصول کیے۔
ان ناموں میں اندر دوسانجھ، ویرل لعل، مائیکل لین، صائمہ اشرف، مرتضیٰ لوکھنڈوالا، ابو بکر وکیل، چرنجیت سنگھ، ورشا لتھرا اور دیگر افراد شامل ہیں۔
لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سب سے زیادہ لیا جانے والا نام رومیتا شیٹی کا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس، قانون کیا کہتا ہے؟Node ID: 689581
-
لائیو: ممنوعہ فنڈنگ، ’عمران خان نے بیان حلفی میں غلط بیانی کی‘Node ID: 689626
-
ممنوعہ فنڈنگ: ’عدالت پہلی ہی سماعت میں فیصلہ اڑا کر رکھ دے گی‘Node ID: 689641
الیکشن کمیشن نے دیگر افراد کی جانب سے دیے جانے والے فنڈز کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ رومیتا شیٹی کے حوالے سے بھی تفصیل فیصلے میں درج کی ہے۔
تحریری فیصلے کے صفحہ نمبر 67 پر الیکشن کمیشن نے لکھا ہے کہ ’پی ٹی آئی پاکستان مسز رومیتا شیٹی جو کہ انڈین نژاد امریکی بزنس ویمن ہیں ان کی ڈونیشن کی بھی بینیفشری ہے۔‘
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ رومیتا شیٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کو 13 ہزار 750 ڈالرز فنڈ دیا ہے جو کہ ممنوعہ فنڈنگ کے زمرے میں آتا ہے اور پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
رومیتا شیٹی کے حوالے سے رابعہ انعم نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ایمانداری سے رومیتا شیٹی عمران خان کی ایک پرستار سے زیادہ کچھ اور نہیں نظر آتیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’انڈین ایجنٹس صرف 14 ہزار ڈالرز نہیں بھیجیں گے۔‘
Romita Shetty seems nothing more than an IK Fan To be honest. Indian agents won’t just send $ 14,000
— Rabia Anum Obaid (@RabiaAnumm) August 2, 2022
پاکستانی صحافی حامد میر نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کا ایک صفحہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انڈین شہری مسز رومیتا شیٹی نے پی ٹی آئی کو سنگاپور سے فنڈز بھیجے تھے۔‘
Mrs. Romita Shetty an Indian national sent funds to PTI from Singapore. pic.twitter.com/TIyp6koGrs
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) August 2, 2022
سید علی عباس زیدی نامی صارف نے ایک طنزیہ ٹویٹ میں لکھا کہ ’رومیتا شیٹی کے چند ہزار ڈالر پی ٹی آئی کو بہت مہنگے پڑیں گے۔ رومیتا، آپ نے جذبات میں آکر یہ کیا کردیا؟‘
Romita Shetty's few thousand dollars may cost PTI a lot. Romita, what have you done in your jazbat?!
— Syed Ali Abbas Zaidi (@Ali_Abbas_Zaidi) August 2, 2022