مکہ مکرمہ: ہجری سال کے ابتدائی تین دنوں میں 86 بچوں کی ولادت
تین دنوں میں 48 جوڑوں نے شادی سے قبل میڈیکل ٹیسٹ کرائے (فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ زچہ بچہ ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے ہجری سال 1444 کے ابتدائی تین روزمیں 86 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہسپتال کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے ہجری سال کے ابتدائی تین ایام کے دوران 48 سعودی اور غیرملکی لڑکوں اور لڑکیوں نے نکاح سے قبل شادی ٹیسٹ کرائے۔ ان میں سے 25 سعودی اور 23 غیرملکی ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی حکام اندرون مملکت مقامی اور غیرملکی جوڑوں پر یہ پابندی لگائے ہوئے ہے کہ شادی سے قبل سپیشل ٹیسٹ کرایا جائے جس سے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ شادی کے بعد صحت مسائل تو پیدا نہیں ہوں گے۔
بعض خاندانوں میں ایسے امراض پائے جاتے ہیں جو موروثی ہوتے ہیں اور شادی کے بعد پیدا ہونے والی اولاد متاثر ہوتی ہے۔ اسے روکنے کے لیے ٹیسٹ ضروری کردیے گئے ہیں۔