عسیر میں 6 درانداز گرفتار، 140 کلو گرام حشیش برآمد
جمعرات 18 اگست 2022 21:55
ضبط شدہ حشیش متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی۔ (فوٹو عاجل)
عسیر ریجن کے ظہران الجنوب سیکٹر میں سرحدی محافظوں کے سیکیورٹی دستوں نے 6 دراندازوں کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے 140 کلو گرام حشیش برآمد کرلی گئی۔ سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سرحدی محافظوں کے ترجمان نے بتایا کہ درانداز سمگلروں کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔ ان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرلی گئی۔ انہیں ضبط شدہ حشیش سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
سعودی عرب میں انسداد منشیات قانون کے بموجب نشہ آور اشیا کی سمگلنگ جرم ہے۔ علاوہ ازیں نشہ آور اشیا کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے ادویہ کی تیاری بھی قابل سزا عمل ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں