رائل کمیشن فار العلا نے عریبین تیندوے کے دو مادہ بچوں کی پیدائش کا اعلان کیا ہے جو دنیا کے سب سے زیادہ معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں سے ایک ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق رائل کمیشن فار العلا نے پرنس سعود الفیصل سینٹر فار وائلڈ لائف ریسرچ میں نوزائیدہ عریبین تیندوے کے بچوں کی ایک ویڈیو بھی ٹویٹ کی تھی جہاں وہ پیدا ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
-
شمالی مملکت کے غار سے معدوم نسل کے 17 چیتوں کی باقیات دریافتNode ID: 693411
دوسری جانب ریاض میں امریکی سفارت خانے نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں رائل کمیشن فار العلا کی سب سے زیادہ معدومیت کے خطرے سے دوچار نسلوں میں سے ایک کے تحفظ کی کوششوں کی تعریف کی۔
امریکی سفارت خانے نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہم عریبین تیندوے کے دو مادہ بچوں کی پیدائش پر سعودی عرب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ رائل کمیشن فار العلا سب سے زیادہ معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں سے ایک کو بچانے کے لیے بہت اچھا کام کر رہا ہے۔‘
عریبین تیندوے کے دو مادہ بچوں کی پیدائش کی خبر کو جاپان، انڈیا، کینیڈا، یوکرین، امریکہ اور فرانس سمیت دنیا بھر میں جانوروں سے محبت کرنے والوں کی جانب سے ہزاروں مثبت ردعمل موصول ہوئے ہیں۔
عریبین تیندوے کے دو مادہ بچوں کے تحفظ کے لیے رائل کمیشن فار العلا کی حکمت عملی میں شاران نیچر ریزرو میں اس کی افزائش نسل کے پروگرام کی توسیع اور اس کے لیے 25 ملین ڈالر گلوبل فنڈ کا قیام جیسے انیشیٹوز شامل ہیں۔
عریبین تیندوے کا مسکن تاریخی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے متنوع رہا ہے۔
Congratulations Saudi Arabia on your newest and most adorable residents! @RCU_SA is doing an impressive job working to save the critically endangered Arabian Leopard. @SciDiplomacyUSA pic.twitter.com/B4qjaThZka
— U.S. Embassy Riyadh (@USAinKSA) August 18, 2022