سعودی قیادت کی طرف سے ترک صدر کو تعزیتی مکتوب
’حادثات میں ہلاکتوں پر دکھ ہوا، ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘ (فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکی میں ٹریفک حادثات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو تعزیتی مکتوب رونہ کئے ہیں۔
شاہ سلمان نے ترک صدر کو روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ترکی میں متعدد ٹریفک حادثات کا ہمیں علم ہوا ہے‘۔
’ان حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ ہوا ہے، ہم ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’حادثات کے باعث زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی امید رکھتے ہیں‘۔
اسی طرح کا مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے ترک صدر کو روانہ کیا گیا جس میں ولی عہد نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’ہلاک ہونے والوں کے اعزہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کی شفایابی کی امید رکھتے ہیں‘۔