Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: شوہر اور چھ بچوں کو چھوڑ کر خاتون بھکاری کے ساتھ فرار

خاتون کے خلاف بی این ایس کے سیکشن 87 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو)
انڈیا میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون اپنے شوہر اور چھ بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ فرار ہوگئی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں مبینہ طور پر 36 برس کی خاتون اپنے شوہر اور چھ بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی۔
خاتون کے شوہر نے سیکشن 87 کے تحت مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پولیس نے خاتون کو ڈھونڈ لیا ہے۔
مقدمے کے مدعی 45 سالہ راجو نامی شخص نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ راجیش وری اور چھ بچوں کے ساتھ ہردوئی کے ہرپال پور علاقے میں رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس علاقے میں ننھے پنڈت نامی ایک شخص کبھی کبھار بھیک مانگنے آیا کرتا تھا۔
راجو نے مزید انکشاف کیا کہ اُس کی اہلیہ اور بھکاری فون پر بات بھی کیا کرتے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’تین جنوری کو دوپہر دو بجے کے قریب راجیش وری نے ہماری بیٹی خوشبو کو بتایا کہ وہ بازار سے کپڑے اور سبزیاں خریدنے جا رہی ہے۔ جب وہ واپس نہیں آئی تو میں نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن وہ کہیں نہ ملی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’میں نے بھینس بیچ کر جو پیسے جمع کیے تھے وہ پیسے بھی میری اہلیہ لے کر بھاگ گئی۔ مجھے شک ہے کہ میری اہلیہ ننھے پنڈت کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔‘
اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ننھے پنڈت کی تلاش کر رہے ہیں۔
سینیئر آفیسر شلپا کماری نے بتایا کہ خاتون کو ڈھونڈ لیا گیا ہے اور اُن کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔
خاتون کے خلاف بی این ایس کے سیکشن 87 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شیئر: