Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں 70 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سرکاری بیان کے مطابق تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں سرحدی محافظوں نے 70 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عسیر ریجن کے ظہران الجنوب گورنریٹ سے منشیات ضبط کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کردی گئی۔
سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ’اس سلسلے میں تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی ہے‘۔
سعودی عرب میں انسداد منشیات قانون کے بموجب نشہ آور اشیا کی سمگلنگ جرم ہے۔
علاوہ ازیں نشہ آور اشیا  کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے ادویہ کی تیاری بھی قابل سزا عمل ہے۔ 

شیئر: