متحدہ عرب امارات میں ایک ایمرچر گلائیڈر گرکر تباہ ہوگیا۔ جنوبی افریقہ کا پائلٹ موقع پر ہلاک ہوگیا۔
الامارات الیوم کے مطابق جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ( جی سی سی اے ) حادثے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ’اتوار کو مرغم دبئی سکائی ڈائیو کلب کے علاقے میں گلائیڈر حادثے کا شکار ہوگیا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گلائیڈرکے گرنے سے جنوبی افریقہ کا پائلٹ موقع پر ہلاک ہوگیا‘۔
جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ماتحت ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن کے ادارے نے حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔ گلائیڈرمیں پیرا موٹر انجن نصب تھا۔
جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے میں مرنے والے جنوبی افریقہ کے شہری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔