تیل کے علاوہ دیگر مصنوعات میں ریکارڈ اضافہ، معیشت میں تیزی
’اگست کے دوران سعودی عرب کی معیشت میں 57.7 پوائنٹ تیزی آئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں تیل کے علاوہ دیگر مصنوعات کے کاروبار میں اگست کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی اداروں کے اشاریوں سے معلوم ہوا ہے کہ اگست کے دوران سعودی عرب کی معیشت میں 57.7 پوائنٹ تیزی آئی ہے۔
اس سے قبل جولائی میں یہ شرح 56.3 جبکہ 2009 سے اب تک اس شرح میں 56.8 سے زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔
عالمی ماہرین معیشت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی معیشت میں عمومی تیزی سے مارکیٹ میں خرید وفروخت میں بھی تیزی آئی ہے حالانکہ عالمی معیشت مندی کا شکار ہے‘۔
’تیل کے علاوہ دیگر مصنوعات کی برآمدات میں جولائی کے مقابلے میں اگست میں اضافہ دیکھا گیا ہے‘۔