سعودی عرب اور سنگاپور ڈیجیٹل اکنامی، جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل گورنمنٹ کے شعبوں میں سٹریٹجک شراکت داری کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ملکوں کی متعلقہ وزارتوں نے اس حوالے سے پیر کو تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ اور سنگاپور کی وزیر کمیونیکیشن جوزیفین ٹیو نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
تعاون کی یادداشت کے بموجب دونوں ملک ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبوں کی پالیسیوں، سرگرمیوں اور ضوابط میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ ڈیجیٹل صنعت کو جدید بنانے میں حصہ لیں گے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارموں اور ڈیجیٹل سگنیچر اور قابل تبدیلی ڈیجیٹل ریکارڈ نیز ڈیجیٹل بل سمیت دیگر امور میں مل کر کام کریں گے۔
دونوں ملکوں کے حکام نے پیر کو یادداشت پر عملدرآمد اور تعاون کے امکانات کی تلاش کے لیے سنگاپور میں وسیع البنیاد اجلاس بھی کیا ہے۔