Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے دو علاقوں میں بجلی اور پانی کے کنکشن منقطع کیے جانے کا آغاز

جدہ کے 32 غیرمنظم علاقوں میں سے 30 کو منہدم کیاجاچکا ہے(فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں جدہ کی ترقیاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’غیرمنظم محلوں کومسمارکرنے کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ العدل اور الفضل علاقوں میں یوٹیلٹی سروسز ختم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے‘۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق جدہ کے 32 غیرمنظم علاقوں میں سے 30 کو منہدم کیاجاچکا ہے جبکہ العدل اورالفضل علاقوں کو گرانے کےلیے وہاں کے رہائشیوں کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ 
ان علاقوں کوگرانے کا کام یکم اکتوبر سے شروع کیا جائے گا۔ العدل اورالفضل کے علاقوں میں بجلی اور پانی کے کنکشنز منقطع کا آغاز کیا جاچکا ہے۔
ترقیاتی کمیٹی کی جانب سے ان علاقوں کے رہائشیوں کونقل مکانی کےلیے کہا جاچکا ہے تاکہ انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جاسکے۔ 
منہدم کیے جانے والےعلاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کلیم متعلقہ ادارے میں جمع کرادیں تاکہ ان پرکام مکمل کیاجاسکے۔ 
کلیم داخل کیے جانے کے بعد متعلقہ کمیٹی ان کا جائزہ لینے کے بعد متبادل انتظام کےلیے اعلی کمیٹی کو اپنی سفارشات ارسال کرتی ہے جہاں سے مقررہ ضوابط کے مطابق ادائیگی کا انتظام کیاجاتاہے۔ 
ترقیاتی کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ’ کلیم جمع کراتے وقت جائیداد کے مالک کو اہم امورکا خیال رکھنا چاہئے جن میں مکان یا جائیداد کی لیز اورقومی شناختی کارڈ کو سکین کرکے پی ڈی ایف فائل بنائی جائے جسے کمیٹی کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کیا جائے تاکہ بروقت کارروائی مکمل کی جاسکے‘۔

شیئر: