Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہروب اور خروج وعودہ کی خلاف ورزی والے دوسرے ویزے پر آ سکتے ہیں؟

مقررہ مدت کے دوران واپس نہ آنے والوں کو خلاف ورزی کا مرتکب قراردیاجاتاہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں خروج وعودہ ویزے پر مقررہ مدت کے دوران واپس نہ آنے والوں کو خلاف ورزی کا مرتکب قراردیاجاتاہے۔ ایسے تارکین وطن جو خروج وعودہ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پاتے ہیں انہیں مملکت میں 3 برس کے لیے بلیک لسٹ کردیاجاتا ہے۔ 
ایک شخص نے استفسار کیا ہے نوبرس قبل خروج وعودہ پرگیا تھا اس دوران دوسرے ویزے پرنہیں آیا، کیا اب سعودی عرب آسکتے ہیں؟ 
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے قانون کے تحت وہ افراد جو خروج وعودہ یعنی ایگزٹ ری انٹری پرجاتے ہیں انہیں چاہئےکہ وہ وقت مقررہ پر وطن واپس لوٹ جائیں۔ 
خروج وعودہ کی خلاف ورزی پر جن افراد کو بلیک لسٹ کیاجاتا ہے وہ تین برس کے دوران مملکت میں کسی بھی ویزے پرنہیں آسکتے۔ قانون کی اس شق میں ترمیم اس سال کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل بلیک لسٹ ہونے والے افراد کو اس بات کی اجازت ہوتی تھی کہ وہ عمرہ یا حج ویزے پرممنوعہ مدت کے دوران مملکت آسکیں۔ 
 سوال میں جو مدت بتائی گئی ہے وہ 9 برس ہے یعنی ممنوعہ مدت گزرچکی ہے جبکہ بلیک لسٹ کی مدت 3 برس ہے اس کے بعد کسی بھی دوسرے ویزے پرمملکت آسکتے ہیں۔ 
ایک شخص نے دریافت کیا ہے ،ہروب کی وجہ سے ڈی پورٹ ہونے والے دوسرے ویزے پر مملکت آ سکتے ہیں؟   
امیگریشن کے نئے قانون کے تحت وہ افراد جنہیں مملکت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہووہ تاحیات مملکت میں کسی دوسرے ویزے پرنہیں آسکتے۔ 
ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو تاحیات مملکت کےلیے بلیک لسٹ کردیاجاتاہے۔ ایسے افراد ملازمت یا کسی دوسرے ویزے پرمملکت نہیں آسکتے۔ 
ماضی میں ایسے کارکن جنہیں مملکت سے ڈی پورٹ کیاجاتا تھا انہیں سزا کے طور پرمختلف مدت کےلیے بلیک لسٹ کیاجاتا تھا تاہم بلیک لسٹ کیے جانے کی مدت کا تعین بھی سزا کے ساتھ ہی کردیاجاتا تھا جو ہرکیس کے اعتبار سے مختلف ہوا کرتی تھی۔ 

جن غیرملکی کارکنوں کے خلاف ہروب فائل کیا جاتا ہے محکمہ پاسپورٹ میں ان کی فائل سیز کردی جاتی ہے۔(فائل فوٹو ایس پی اے)

کسی قسم کی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کی صورت میں ڈی پورٹ ہونے کی مدت بھی مختلف ہوا کرتی جس کا تعین کیس کی نوعیت پرعدالت کی جانب سے کیا جاتا تھا۔ 
ہروب کی اصطلاح ایسے کارکنوں پرعائد کی جاتی ہے جو اپنے اسپانسرز کے پاس کام نہیں کرتے اوروہ اس کی مرضی کے بغیر اسکے پاس سے فرارہوکردوسری جگہ کام کرتے ہیں جو غیر قانونی عمل ہے۔ 
جن غیرملکی کارکنوں کے خلاف ہروب فائل کیا جاتا ہے محکمہ پاسپورٹ میں ان کی فائل سیز کردی جاتی ہے۔ 
ہروب فائل کیے جانے کے دوہفتے کے اندر اندر اسے اسپانسر کے ابشر یا مقیم پورٹل کے ذریعے ختم کرایا جاسکتا ہے تاہم مقرر مدت ختم ہونے کے بعد ہروب کوکینسل کرانا قدرے دشوار امرہوتا ہے۔ 
ایسے افراد کا ہروب فائل ہوئے دوہفتے سے زیادہ مدت گزرجاتی ہے ان کا ہروب وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کے مخصوص ادارے کے ذریعے ہی کینسل کرایا جاتا ہے جس کی کارروائی کافی دشوار ہوتی ہے تاہم اس کےلیے یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ ہروب غلط فائل کیا گیا تھا۔ 

شیئر: