مدینہ منورہ ریجن میں سونے اور تابنے کی نئی کانیں دریافت
خام تانبے کی 4 کانیں مدینہ منورہ ریجن کی وادی الفرع میں بھی دریافت ہوئی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں خام سونے اور تانبے کی نئی کانیں دریافت ہوئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق جیولوجیکل سروے بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہےکہ مدینہ منورہ ریجن کی ام البراک پٹی ’ابا الرحا‘ کے دائرے میں سونے کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
جیولوجیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ خام تانبے کی 4 کانیں مدینہ منورہ ریجن کی وادی الفرع کے المضیق علاقے میں دریافت ہوئی ہیں۔
سونے اور تانبے کی نئی کانوں کی دریافت 2020 کے دوران سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کا اہم کارنامہ ہے۔ اس کی بدولت مملکت میں کانکنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھے گا اور سعودی وژن نیز قومی معیشت مستحکم ہوگی۔