Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں مکمل

’اختتامی تقریب کے لیے 35 ہزار پھولوں پر مشتمل کارپٹ تیار کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
طائف میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں اونٹ میلہ ختم ہونے والا ہے جس کی اختتامی تقریب میں ولی عہد شرکت کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے کی انتظامیہ سمیت طائف میونسپلٹی نے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں۔
طائف میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’اختتامی تقریب کے لیے 35 ہزار پھولوں پر مشتمل کارپٹ تیار کیا گیا ہے‘۔
’علاوہ ازیں شہر کی  میلے کی طرف لے جانے والی تمام شاہراہوں کو 7 ہزار مختلف پھولوں سے سجادیا گیا ہے‘۔
دوسری طرف طائف کے میئر ڈاکٹر احمد القثامی نے کہا ہے کہ ’اونٹ میلہ ملک کا سب سے بڑا میلہ ہے جس ولی عہد کی سرپرستی میں ہورہا ہے‘۔
’اختتامی تقریب میں ولی عہد کی شرکت نہ صرف اونٹوں کا شوق رکھنے والوں کے لیے اعزاز کی بات ہے بلکہ یہ اہل طائف کے لیے بھی بہت بڑا اعزاز ہے‘۔
 
 

شیئر: