Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 نجی زندگی کو متاثر کرنا انفارمیشن کرائم، سزا کیا ہے؟

جرم کی سزا ایک سال تک قید اور 5 لاکھ ریال تک جرمانہ ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ’ نجی زندگی کو متاثر کرنا انفارمیشن کرائم کے دائرے میں آتا ہے‘۔ 
’جرم کا ارتکاب موبائل کیمرے سے کیا جائے یا ایسا کوئی بھی ذریعہ استعمال کیا جائے جو اس کے دائرے میں آتا ہے‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ نجی زندگی کو متاثر کرنے کے جرم کی سزا ایک سال تک قید اور5 لاکھ ریال تک جرمانہ ہے۔ جرم کے ارتکاب میں استعمال ہونے والے آلات، پروگرام اور وسائل ضبط کرلیے جائیں گے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے پھرانتباہ کیا کہ’ نجی زندگی کا تقدس شریعت اور قانون دونوں میں واجب ہے۔ کیمرے سے لیس موبائل یا اس جیسے دیگر آلات غلط طریقے سے استعمال کرکے نجی زندگی کو نقصان پہنچانا قانونا ممنوع ہیں‘۔ 

شیئر: